۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
البرز /چهار باغ

حوزہ / حجۃ الاسلام مرزا محمدی نے کہا: آیت اللہ مصباح (رح) جیسی شخصیات نے خالص اسلامی فکر و اندیشہ کے رہنما کی حیثیت سے اسلامی معاشرہ میں مثبت تبدیلی کی تحریکوں کی بنیاد رکھی اور یہ انقلاب دشمنوں کی تمام تر مذموم پالیسیوں کے باوجود ان شاءاللہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک جاری و ساری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام حسن مجتبی علیہ السلام چہارباغ میں مختلف حکومتی عہدیداروں اور عوام کے مختلف طبقوں کی موجودگی میں آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی دوسری برسی اور سردارِ دلہا (دلوں کے کمانڈر) حاج قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کی یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حجۃ الاسلام مرزا محمدی نے ان مراسم میں انقلابِ اسلامی کے ان دو سپوتوں کی شخصیتی جہتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: محنت کا جذبہ اور جہدِ مسلسل ان دونوں بزرگواروں کی نمایاں ترین خصوصیت تھی۔

انہوں نے مزید کہا: دونوں انتہائی ولایتمدار شخصیات تھیں اور اپنے قائد اور رہبر سے محبت کرتے تھے۔ رہبر معظم انقلابِ اسلامی اور سپریم کمانڈر کے بارے میں ان کا نقطۂ نظر صرف ان کے مقام و درجہ بندی کے حوالے سے نہ تھا بلکہ وہ ان کے بارے میں کہیں زیادہ وسیع نظریہ رکھتے تھے اور اس ارادت و محبت کو وہ اعتقادی پہلو سے دیکھتے تھے۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ مصباح (رح) جیسی شخصیات نے خالص اسلامی فکر و اندیشہ کے رہنما کی حیثیت سے اسلامی معاشرہ میں مثبت تبدیلی کی تحریکوں کی بنیاد رکھی اور یہ انقلاب دشمنوں کی تمام تر بدنیتیوں اور مذموم پالیسیوں کے باوجود ان شاءاللہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک جاری و ساری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .